اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پی پی کو تیر کے نشان کی الاٹمنٹ اور رجسٹریشن کے معاملے پر تینوں فریقین کو آج طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس آج ہو گا۔ پی پی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کو آج جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غنویٰ بھٹو اور ناہید خان کی جانب سے پی پی کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دائر کی گئی ہیں الیکشن کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تیر کے انتخابی نشان کا فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا۔