لاہور(ثناءنیوز) الیکشن کمشن آف پنجاب نے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دن تمام پولنگ اسٹیشنوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے الیکشن کمشنر آف پنجاب احسن طارق قادری نے خط کے ذریعے واپڈا حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے کیونکہ انتخابات کا معاملہ ہے اور لوڈ شیڈنگ سے انتخابی عمل رک سکتا ہے اور رزلٹ میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے لہٰذا کسی صورت غیر اعلانیہ بجلی بند نہ کی جائے خط میں واپڈا حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی وہاں کے افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔