ہزار کھوسو کا شہباز شریف کو فون چاروں گورنر‘ چیف سیکرٹری تبدیل کئے جائیں: شہباز شریف‘ مبارکباد پیش کی

Mar 25, 2013

(نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے۔ وقت نیوز کے مطابق شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کیلئے ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ انہوں نے میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کا نام تو تجویز نہیں کیا تاہم مبارکباد دیتا ہوں۔ شہباز شریف نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کےلئے چاروں صوبوں کے گورنر اور چیف سیکرٹری تبدیل کئے جائیں۔ تبدیلی کا آغاز پنجاب سے کیا جائے۔ میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد یہ معاملات دیکھیں گے۔

مزیدخبریں