کابل (رائٹرز) افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صدر حامد کرزئی افغانستان میں قیام امن کے سلسلہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کےلئے رواں ماہ کے آخر میں قطر جائیں گے۔ دورے کے دوران افغان صدر کی قطر کے حکام سے طالبان کے دوحہ میں سیاسی آفس کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ صدر حامد کرزئی امیر قطر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور وہ طالبان سے مذاکرات، افغانستان قطر باہمی تعاون پر بھی مذاکرات کرینگے۔