پیپلز پارٹی دھاندلی کے منصوبے بنا رہی ہے، ناکام ہو گی: ارباب رحیم

Mar 25, 2013

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ قوم مفاہمت کے نام پر ہونیوالی کرپشن کا ضرور حساب لے گی۔ قوم آئندہ انتخابات میں ڈاکوﺅں کو ہمیشہ کیلئے سیاست سے آﺅٹ کر دیگی، پیپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات میں کوئی کارڈ نہیں چلے گا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر انتخابات میں حیران کن نتائج دینگے۔ وہ گزشتہ روز داتا دربار حاضری کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے بنا رہی ہے مگر ان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور ہمیں امید ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ اور الیکشن کمشن کی وجہ سے کسی کو دھاندلی کی جرات نہیں ہو گی اور ملک میں ہر صورت بروقت اور شفاف انتخابات ہی ہونگے۔ دریں اثنا غلام رحیم جلاوطنی ختم کرکے واپس آنے کے بعد کل حیدرآباد جائینگے جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں کی جاری ہیں وہ جلسہ سے خطاب کریںگے۔

مزیدخبریں