کھوسو کی نامزدگی کا مقصد بلوچستان میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے: تجزیہ کار

Mar 25, 2013

اسلام آباد ( آئی این پی) بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) میرہزارخان کھوسو کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کا مقصد بلوچستان میں عام انتخابات کا انعقاد کو یقینی بنانا اور قوم پرستوں کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسند تنظیموں کو جمہوری عمل میں واپس لانا ہے۔ جسٹس (ر) ہزار خان کھوسو اپنے طویل عدالتی تجربات اور بعض دیگر وجوہات کی بناءپر بلوچستان میں ہر سطح پر پسندیدگی سے دیکھے جاتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 5 میں سے چار ا رکان کے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) میر ہزار کھوسو کے نام پر متفق ہونے کی بڑی اور بنیادی وجہ ان کا بلوچستان سے تعلق ہونا ہے۔ جسٹس (ر) میرہزار کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی سے بلوچستان کی فضاءمیں انتخابات کے حوالے سے مثبت تبدیلی آئیگی اور انکے نام پر اتفاق کے پیچھے یہی سوچ کار فرما ہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا جاسکے۔ نیز مذکورہ فیصلے سے بلوچ قوم پرست جماعتوں کا بھی عام انتخابات پر اعتماد پختہ ہوگا۔ 

مزیدخبریں