جھنگ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی تعلیمی ادارے نے باضابطہ طور پر عدالت میں انکی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار نہیں دیا اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے مگر اس سلسلے میں انکا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انکے مخالفین منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ بطور امیدوار قومی اسمبلی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنی تعلیمی اسناد بھی پیش کرینگے جس کے بعد سب کھ واضح اور کلیئر ہوجائیگا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ انکے سیاسی مخالفین انکی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے انہیں نااہل کروانے کی خواہش پر کام کررہے ہیں۔
کسی تعلیمی ادارے نے عدالت میں میری اسناد کو جعلی قرار نہیں دیا: وقاص اکرم
Mar 25, 2013