اسلام آباد (اے پی پی) قومی سنوکر کھلاڑی محمد سجاد نے کہا ہے کہ نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں بڑے سخت مقابلے ہوئے اور توقع ہے کہ فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلوں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی اور پرفارمنس میں نمایاں اضافہ کیا ہے لیکن میں فتح کیلئے پرامید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ کے ساتھ میچ میں بڑا سخت مقابلہ تھا اور انہوں نے بھرپور فائیٹ کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس بڑی عمدہ ہے اور انہوں نے بھرپور محنت سے اپنے کھیل میں نکھار پیدا کیا ہے۔