عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارسیشن کورٹ لاہورمیں بنائے گئے ریٹرننگ افسران سے کاغزات نامزدگی کے فارم وصول کررہے ہیں.الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی لینے اورجمع کرانے کا مرحلہ انتیس مارچ تک جاری رہے گا، مختلف حلقوں سے سیاسی جماعتوں کے امیدوارسامنے آنے لگے ہیں جوانتخاب لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرارہے ہیں، اس کے بعد جانچ پڑتال کا مرحلہ آئے گا، جس کیلیے بظاہرسات دن رکھے گئے ہیں تاہم کاغذات کی وصولی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن انہیں متعلقہ محکموں کوبھیج دے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق اقلیتوں اورخواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے کل سے آج تک تین سوسے زائد فارم دئیے جا چکے ہیں.