سٹاک مارکیٹیں مندے کا شکار ‘ سرمایہ کاری میں 78 ارب سے زائد کمی ‘100 انڈیکس3 نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج  میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز شدید مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 374.08 پوائنٹس کمی پر 26600‘ 26500‘ 26400 کی تین  نفسیاتی حدوں سے گر کر26391.41 کی نچلی سطح پر  پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 78 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار شدید مندی سے دوچار رہا۔ مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر 63 کھرب 81 ارب 93 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار503 روپے رہ گئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزمندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر85 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 6 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 22 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 57 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 20.08 پوائینٹس کی  کمی کے  ساتھ 5030.72 پر بند ہوا۔  مارکیٹ میں  کل 10 لاکھ 77 ہزار   300 حصص  کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز7 لاکھ 99 ہزارحصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...