لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ پھر بڑھ گیا ہے۔ نیویارک سے آنے والی پی کے 712، 6 گھنٹوں کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ بیجنگ سے لاہور آنے والی پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ جدہ سے آنے والی خصوصی پرواز پی کے 7388، 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔