سلطنت اومان کے وفد کی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات

Mar 25, 2014

اسلام آباد (اے پی پی) سلطنت اومان کے 6رکنی وفد نے سلطنت اومان کی وزارت برائے اوقاف و مذہبی امور کے مشیر ڈاکٹر محمد سعد خلفہ المامری کی قیادت میں آج  سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی و سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے  پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد نے پر امن بقاء باہمی کے مقصد کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے دینی و سیاسی رہنمائوں کے درمیان مسلسل رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں