اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کابل کے ہوٹل میں دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔ واقعہ میں ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا، پاکستان نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرچکا ہے۔ ہر واقعہ کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر افغان وزارت داخلہ کی تشویش حیران کن ہے۔ افغان اعلیٰ قیادت طالبان سے مذاکرات کی حمایت کر چکی پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں آزادانہ ومنصفانہ صدارتی انتخابات کی حمایت کی۔ افغانستان سے دو طرفہ مثبت تعلقات کے لئے پرعزم ہیں دو طرفہ تعمیری تعلقات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے۔