اسلام آباد (نوائے و قت رپورٹ) ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔ فروری میں بجلی کی پیداوار 5 ارب 86 کروڑ یونٹ رہی اور اس کی پیداواری لاگت 44 ارب 49 کروڑ روپے رہی۔ فروری میں 2 ارب یونٹ پن بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ آج نیپرا کرے گا۔