لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق آئی جی شوکت جاوید پاکستان فیڈریشن آف بیس کے بلامقابلہ صدر، محمد محسن خان سینئر نائب صدر، حیدر خان لہری، وصال خان نائب صدور، سید خاور شاہ سیکرٹری، طاہر محمود خزانچی، جمیل کامران امپائرنگ ایسوسی ایشن، مصدق حنیف کوچنگ ایسوسی ایشن جبکہ حریہ حسین صدر ویمن ونگ منتخب ہو گئے۔ پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کے ایک نائب صدر کا عہدہ ابھی خالی ہے جس کے لیے کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔ پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کا جنرل کونسل اجلاس 7 اپریل کو صدر فیڈریشن شوکت جاوید کی زیرصدارت ہوگا جس میں عہدیداران کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔