لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جونیئر اور قطر کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ میچ اب کل بدھ 26 مارچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے لیکن اتوار کی شب شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کی وجہ سے گرائونڈ گیلی ہونے کی بناء پر میچ ریفری نے کنڈیشن کو کھیل کے لئے غیر موضوع قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین کل میچ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا اس موقع پر شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ۔انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص کئے گئے۔طالبات گیٹ نمبر 3طلبہ گیٹ نمبر 5جبکہ عام شائقین گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوں گے۔ عوام کی تفریح کے لئے میچ سے قبل ایروبکس اور جمناسٹک شو جبکہ پہلی اننگز کے اختتام پر ثقافتی شوبھی پیش کیا جائے گا۔