شکارپور جرگہ کیس میں مزید 2 ملزموں کی حفاظتی ضمانت منظور

Mar 25, 2014

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے شکار پور جرگہ کیس میں مزید 2 ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سید نادر شاہ اور محبوب علی نے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں شکار پور میں ہونے والے اس جرگہ کا علم نہیں اور نہ ہی وہ اس میں شریک تھے پولیس نے انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔ لہذا ان کی حفاظتی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزیدخبریں