لاہور (آئی این پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات میں فوج کو شامل کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ طالبان سے مذاکر ت کی مخالفت کرنیوالے ملک میں امن کے دشمن ہیں‘ حکو مت کو امریکہ کے دبائو میں آئے بغیر مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہئے‘ دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں امن ترقی وخوشخالی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی شمولیت کی مخالفت کرنیوالے سیاسی عناصر ملک میں امن نہیں چاہتے مگر جب تک مذاکرات میں فوج کے نمائندے کو شامل نہیں کیا جائیگا اس وقت تک مذاکرات کی کامیابی اور مفید ہونے کے زیادہ امکانات نہیں۔
طالبان سے مذاکرات میں فوج کو شامل کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں: اسلم بیگ
Mar 25, 2014