لیبیائی حکام نے بحری جہاز ’’مارننگ گلوری‘‘ کے 6 پاکستانیوں سمیت عملے کو کلیئر کر دیا، واپسی ایک ہفتے میں متوقع

 اسلام آباد (آئی این پی)  لیبیا کی حکومت نے بحری قذاقوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد بازیاب ہونے والے نارتھ کورین فلیگ تیل بردار جہاز مارننگ گلوری کے عملے کو تحقیقات کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے اور اس میں شامل 6 پاکستانیوں کی آئندہ ایک ہفتہ کے اندر وطن واپسی متوقع ہے۔  نجی ٹی وی  کے  مطابق عملے میں موجود سیکنڈ آفیسر مہدی شمسی کے گھر والے اس خبر پر انتہائی خوش ہیں انکی والدہ نے کہا کہ ان کی دعائیں قبول ہوئیں اور اب انہیں امید ہے کہ بہت جلد انکا بیٹا انکے پاس ہو گا۔ مہدی شمسی کی بہن نے بتایا کہ انکی خوشی کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا کہ انہیں اللہ نے کتنی بڑی آزمائش سے کامیابی کے ساتھ نکالا ہے۔ صدر منمون حسین نے مارننگ گلوری جہاز کے سیکنڈ افسر مہدی شمسی کے والد سے رابطہ کر کے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...