اسلام آباد (ثناء نیوز) خصوصی کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں روکنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ کمیٹی کا اجلاس شیخ روحیل کی صدارت میں ہوا۔ جس میں جمشید دستی کے فراہم کردہ ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں مقیم پارلیمنیٹرینز نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئی بی اور سی ڈی اے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ارکان کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کی سفارش کی۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ شکایت کنندہ جب تک کسی کا نام نہیں لے گا کچھ پتہ کرنا مشکل ہے۔ شکایت کنندہ کی طرف سے کسی کا نام لینے پر ہی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ قصور وار کون ہے۔ خصوصی کمیٹی کا اجلاس اب یکم اپریل کو ہو گا۔