اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی نے کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے سوال کا جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا اور وزیر مملکت سے وضاحت طلب کرلی، نگہت پروین کا سوال کابینہ سیکرٹریٹ سے متعلق تھا جس کا جواب نہ آیا۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے آئندہ سوال کا جواب دینے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سستی نہیں برتی جائے گی۔