اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور پولینڈ کے درمیان توانائی سیکٹر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں،جس کے تحت پولینڈ شیل گیس، کوئلے اور کوئلے کی کان کنی کیلئے پاکستان سے تعاون کریگا۔ پیر کو پولینڈ کے وفد نے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران توانائی سیکٹر میں مفاہمت سے متعلق یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان سمجھوتے کے بعدپاکستانی طلباء کوپولینڈ کی یونیورسٹیز میں توانائی کے شعبے میں تعلیم دلوائی جائیگی۔ علاوہ ازیں پولینڈ نے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔