مرکنٹائل ایکسچینج میں اڑھائی ارب سے زائد کا کاروبار

Mar 25, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 22112 لاٹ کے سودے 2ارب 51کروڑ 90لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2531 پر بند ہوا، سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 67کروڑ 90لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کی سودوں کی مالیت 73.9 کروڑ روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 6.6 کروڑ روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 3.5 کروڑ روپے رہی۔

مزیدخبریں