پاکپتن: احاطہ کے تنازعہ پر ٹانگوں سے معذور شخص کو تشدد کرکے مار ڈالا

Mar 25, 2015

پا کپتن (نامہ نگار) نواحی گائوں 13ایس پی میں زمین کے تنازعہ پر 3 افراد نے دونوں ٹانگوں سے محروم درزی کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹانگوں سے معذور درزی حاجی  محمد حنیف کا خادم حسین، سہیل اور فلک شیر وغیرہ سے احاطہ کا تنازعہ تھا گزشتہ روز ملزمان نے حاجی حنیف کے گھر دھاوا بول دیا اور اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حاجی حنیف کو حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں