کراچی (نیوز رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ معاشرے میں معروف ومنکر کی کشمکش جاری ہے ، دعوتی میدان میں ہجرت وجہاد کونمایاں اہمیت حاصل ہے ، جماعت اسلامی غیرسودی نظام کے نفاذ کے لیے مصروف عمل ہے،ا نہوں نے کہا کہ موت اپنے وقت پر آتی ہے ، جذبہ جہاد اورشوق شہادت کو مسلمانوں کے دلوں سے نہیں مٹایا جاسکتا ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی شاہ فیصل زون کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ منعقدہ جامع مسجد جامعہ ملیہ کیمپس میں خطاب کرتے ہوئے کےا۔تربےت گاہ سے معروف اسکالر وامیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ،امیرحلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن ،ڈائریکٹر معارف اسلامی شاہد ہاشمی ،سابق قیم جماعت اسلامی سعودی عرب ظفرالاسلام ،مفتی ضیاءالرحمن فاروقی ،امیرزون محمد اشرف چوہدری اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر امیرضلع محمدیونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امیر توفیق الدین صدیقی ،قیم زون اسامہ شعیب اوردیگر بھی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔سید منورحسن نے مزےد کہا کہ معاشرے میں معروف ومنکر کی کشمکش جاری ہے ، دعوتی میدان میں ہجرت وجہاد کونمایاں اہمیت حاصل ہے ۔