تور غر (اے پی پی) تحصیل اوگی کے تھانہ دربند کی حدود میں سفاک ماں نے اپنے لخت جگر کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ دربند نے بتایاکہ مقتول کے دادا عبدالقیوم کے مطابق رات تین بجے کمرہ سے رونے کی آواز آئی۔دستک دینے پر دروازہ نہ کھلاتوہم روشن دان توڑ کر اندر داخل ہوئے دیکھا کہ کمرہ میں ڈیڑھ سالہ محمد حسن کی نعش خون میں لت پت پڑی ہے اور کمرہ میں اس کی ماں کے علاوہ اور کوئی نہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ وجہ قتل ذہنی عدم تواز ن بتائی جاتی ہے تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
تھانہ دربند کی حدود میں ماں نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کردیا
Mar 25, 2015