گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) غربت اور بیماری سے تنگ باپ اپنے دو لخت جگر فروخت کر نے کیلئے سڑک پر لے آیا، کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے ٹانگوں سے معذور شخص نے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کردی، لمبانوالی کا محنت کش محمد حنیف دو سال قبل فلائی اوور بننے کے دوران کرین تلے کچلے جانے کے باعث ٹانگوں سے معذور ہوگیا تھا اور ساری جمع پونجی خرچ ہو جانے کے باعث کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ اپنے دو بچوں 14 سالہ عثمان اور 10 سالہ بیٹی سفینہ کو فروخت کرنے کیلئے پنڈی بائی پاس پر لے آیا جہاں پر محنت کش کا کہنا تھا کہ وہ باعزت زندگی بسر کرنا چاہتا ہے لیکن غربت بیماری اور بھوک سے مرنے کی نوبت آنے پر وہ اپنے بچے فروخت کررہا ہے۔ اسکے پاس علاج معالجے کیلئے پیسے نہیں، وہ اپنے بچوں کی پرورش کہاں سے کرے۔ اس نے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔ بعدازاں حنیف اپنے بچوں کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہوگیا۔