کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گزشتہ روز بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور انہیں نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق تفصیلات اور ایم کیو ایم سے کئے گئے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت سے مذاکرات کیلئے رابطے کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کمیٹی ہروقت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔