سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا ہمارا منصوبہ ختم کرکے ایکسپریس وے یاد آ گیا: پرویزالٰہی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق  لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے کی تعمیر کا ہمارا منصوبہ سات سال قبل نواز، شہبازشریف نے پنجاب میں حکومت سنبھالتے ہی ختم کر دیا تھا لیکن اب نوازشریف کو ایکسپریس وے یاد آ گیا ہے۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی تعمیر 5سال قبل مکمل ہو جانا تھی جس سے لاہور تا سیالکوٹ سفر کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے سے کم ہو کر صرف 45منٹ رہ جاتا اس کیلئے ہماری حکومت نے تمام اقدامات مکمل کر لئے تھے، لینڈ ریکوزیشن کیلئے بھی فنڈز دے دئیے تھے جو شہبازشریف واپس لے گئے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ موٹر وے پر چین کے تعاون سے دو انڈسٹریل اسٹیٹس کے علاوہ جرمنی اور سویڈن کے تعاون سے دو پولی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بھی قائم کی جا رہی تھیں لیکن جب ن لیگ کی حکومت نے موٹر وے کا منصوبہ ختم کیا تو ان ممالک نے یہ یونیورسٹیاں بھارت منتقل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں رنگ روڈ کی تعمیر کا کریڈٹ لے کر دونوں بھائی حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کیونکہ لاہور رنگ روڈ کا منصوبہ امریکی ماہر کی مشاورت اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب میں میری حکومت نے شروع کیا جبکہ شہبازشریف نے اس میں ایک فٹ تک کا اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ نواز، شہبازشریف نے ہمارے دور کے میگا منصوبے ختم کرتے ہوئے یہ نہیں سوچا کہ اس سے متعلقہ علاقوں، عوام اور ملک کا کتنا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...