راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سانحہ لیاقت باغ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت پولیس سیکیورٹی برانچ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد جمعرات26 مارچ تک ملتوی کردی اور مزید تین گواہوں کو شہادت کے لئے سمن جاری کردیئے۔سماعت کے دوران ضما نت پر رہا دو پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کے علاوہ دیگر ملزمان اعتزازشاہ،عبدالرشید،شیرزمان، حسنین گل،رفاقت حاضر تھے جبکہ اس مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استشنٰی حا صل ہے۔
بینظیر قتل کیس،پولیس سیکیورٹی برانچ کے اے ایس آئی کی شہادت قلمبند
Mar 25, 2015