پاکستانی ہائی کمشن کی تقریب میں شرکت پر تنقید، بھارتی وزیر مملکت وی کے سنگھ نے استعفیٰ کی پیشکش کر دی

Mar 25, 2015

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے وزیر مملکت جنرل (ر) وی کے سنگھ نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وی کے سنگھ پر یوم پاکستان پر پاکستانی ہائی کمشن میں تقریب میں شرکت پر تنقید ہوئی۔ کانگریس نے جنرل (ر) وی کے سنگھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب میں خاص بات کشمیری رہنمائوں کی شرکت تھی۔ مجھ پر شک کیا جا رہا ہے بہت دکھ ہوا۔ تقریب میں شرکت پہلے بھی ہوتی رہی کچھ نیا نہیں۔ بی جے پی کا اہم رکن ہوں یوم پاکستان پر تقریب میں موجودگی پروٹوکول تھا۔ میڈیا غلط رنگ دے رہا ہے۔

مزیدخبریں