کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی شرح صفر ہوگئی: آئی جی سندھ

کراچی (آن لائن+ آئی این پی) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ زیرو ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال اور بھتے کے معاملے کو بھی کنٹرول کر لیا گیا ہے۔کراچی میں سی پی اوآفس میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے 23 شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں فی کس بیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ جبکہ 44 کیسز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں دو کروڑ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ کراچی میں امن او امان کی صورتحال بہتر ہے، ٹارگٹ کلنگ پربھی قابو پالیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اندرون سندھ میں بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی جی ہے۔ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ پولیس جو کچھ کررہی ہے وہ عوام کے لیے کررہی ہے اور ہم تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے اگر کمیونٹی پولسنگ کو اپنانا پڑے تو اپنائیں گے۔ سندھ پولیس کو 31 مارچ سے پنجاب پولیس کے برابر تنخواہیں ملیں گی اور اہلکاروں کو جنوری سے مارچ تک کے بقایاجات بھی ادا کیے جائیں گے۔ پولیس کی ویلفیئر کے لیے حکومت سندھ اور بحریہ ٹائون کے شکر گزار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...