میرہزار خان (نامہ نگار) صولت مرزا اور ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز کے اعترافی بیانات الطاف حسین کے خلاف فرد جرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی ظلم کی سیاہ رات ختم کر کے دم لے گی۔ آج سے کرپشن کے خاتمے کیلئے سائیکل مارچ شروع کرونگا۔