اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد عبداللہ عمر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرئوف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔