لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں عورتوں کی بیماری فیسٹولاکے مریضوںکی تعداد میں اضافہ اور مسائل فوری توجہ طلب ہیں۔یہ بات انہوں نے نیشنل فورم آن وویمن ہیلتھ کے زیراہتمام عورتوںکی بیماری فیسٹولا کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر شیر شاہ سید، پروفیسر یاسمین راشد، ڈاکٹر نگہت شاہ، ڈاکٹر اظہار، ڈاکٹر اشرف، یو۔این ایف۔پی اے کے نمائندہ مارک برائن نے شرکت و خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلے 8سالوں میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں فیسٹولا کے خاتمے کی مہم جاری ہے اورمریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔