کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیسرے روز مندی,ہنڈرڈ انڈیکس میں224 پوائنٹ کی کمی

Mar 25, 2015 | 18:20

فیوچر سودوں کی تبدیلی کے باعث مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے تحت کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس پر دو سو چوبیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار چھیاسی کی سطح پر بند ہوا کاروبار کے دوران نو کروڑ بانوے لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے،کے الیکٹرک، نیشنل بینک، جہانگیر صدیقی کمپنی، پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ، اینگرو کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے حصص والیوم لیڈر رہے،روپے کی قدر میں دو پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے ننانوے  پیسے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں