24لیگی کارکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے: چودھری سرور‘ فراڈہے: ترجمان ن لیگ

لاہور(خصوصی رپورٹر)سابق گور نرپنجاب وتحر یک انصاف پنجاب کے رہنما چوہدری محمد سرور سے گزشتہ روز لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے چار کارکنوں سمیت پنجاب بھر سے 24 کارکنوں نے ملاقات کی اور تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں لاہور سے محمد ارشد خان ‘ایا ز خان ‘ عامر اقبال ‘ابرار احمد جبکہ ساروکی سے چوہدری محمد آصف ‘ باواختر حسین ‘ محمد اصغر وڑائچ ‘عامر شہزاد ‘ محمد احسن رندوھاوا طارق محمود غوری ‘چوہدری امجد پرویز ‘محمدعارف وڑائچ سمیت دیگر نے چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ دریں اثنا مسلم لیگ پنجاب کے ترجمان نے تحریک انصاف کے دعوے کو فراڈ قراردیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پے در پے شکست سے تحریک انصاف کے ہاتھ پیر پھول گئے اور وہ ان لوگوں کو مسلم لیگ ن کا قرار دے کر فوٹو سیشنن کروا رہے ہیں جن کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں

ای پیپر دی نیشن