اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کوارٹر ماسٹر جنرل آرمی لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جنرل جاوید محمود بخاری نے وزیر خزانہ کو پاک فوج کی تربیتی سہولتوں میں توسیع اور اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے طورخم اور چمن پر جدید ٹرمینلز بنانے کی پیشرفت بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ان سرحدی ٹرمینلز سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ پاک افغان تجارت میں اضافہ میں بھی مدد ملے گی۔ ٹرمینلز بننے کے بعد وسط ایشیاء تک تجارت میں سہولت حاصل ہوگی۔ وزیر خزانہ کو این ایل سی کے ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔