اپوزیشن کا پی آئی اے بل پر وفاقی حکومت کو الجھانے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پی آئی اے سے متعلق بل پر وفاقی حکومت کو ’’الجھانے‘‘ کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت سے پی آئی اے سے متعلق بل کے بارے میں 5 سوالات کے تحریری جواب طلب کر لئے ہیں۔ پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم جن کے درمیان مختلف ایشوز پر اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن پی آئی اے سے متعلق بل بارے میں تینوں جماعتیں ایک ’’صفحہ‘‘ پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں جماعتیں پی آئی اے کے بارے میں نیا مسودہ قانون تیارکر رہی ہیں۔ جس سے موجودہ بل کو غیرموثر بنا دیا جائے گا۔ اپوزیشن کے ایک ذمہ دار لیڈر نے نوائے وقت کو بتایا کہ اپوزیشن حکومتی بل پر مہر تصدیق ثبت کرے گی اور نہ ہی پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن کا حصہ بنے گی۔ اگر حکومت نے اپنی اکثریت کے بل بوتے میں پی آئی اے کا بل منظور کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن کی تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیں گی۔

ای پیپر دی نیشن