اسلام آباد (این این آئی) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ قیمت کم کرنے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین سے فروری کے بلوں میں 7 روپے 26 پیسے فی یونٹ وصولی ہوئی۔ سی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 29 مارچ کو ہو گی۔
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا کو درخواست
Mar 25, 2016