عمران فاروق قتل کیس: 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ایف آئی اے حکام مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے میں پھر ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے تاحال مقدمے کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے نہیں کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی جبکہ ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش نہ کی جا سکی۔ ملزمان کی جانب سے دائر تمام درخواستوں پر سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ عمران فاروق قتل کیس کے عبوری چالان میں مسلسل تاخیر کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ایف آئی اے کو سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے دستاویزات کا انتظار ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایف آئی اے کی درخواست پر ابھی تک مطلوبہ دستاویزات نہیں بھجوائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...