کرپشن برائیوں کی جڑ، ترقی خوشحالی متاثر ہوتی ہے: چیئرمین نیب

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے ترقی اور خوشحالی کا عمل متاثر ہوتا ہے‘ قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف 2016ء میں بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران کے نیب ہیڈکوارٹر کے تمام ڈویژن کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے جنوری اور فروری 2016 کے دوران نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر نیب کے تما م علاقائی بیوروز اور ہیڈکوارٹر کے تمام ڈویژن کی سالا نہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس نظام کے تحت 80 فیصد حاصل کرنے پر کارکردگی شاندار‘ 60 سے 79 فیصد نمبر حاصل کرنے پر بہت اچھی ‘ 40 سے 49 فیصد نمبر حاصل کرنے پر اچھی اور 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے پر کارکردگی اوسط سے کم قرار دی جاتی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز نیب کا اہم آپریشنل جزوہیں جو فیلڈ آپریشن، شکایات کی جانچ پڑتال، انوسٹی گیشن اور مقدمات کی سماعت کے دوران پیروی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...