لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کی منظوری کے بعد اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف سول سوسائٹی کی درخواستوں کو لارجر بنچ سے الگ کر دیا ہے۔ درخواستیں جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت کیلئے واپس بھجوا دی گئی ہیں۔ قبل ازیں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم نے لارجربنچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی تھی دونوں ججز کی معذرت کے بعد چیف جسٹس نے ایک دوسرا لارجر بنچ تشکیل دینے کی بجائے اورنج ٹرین منصوبے کی درخواستوں کو واپس دو رکنی بنچ کے روبرو بھجوا دیا ہے۔