لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر میں ڈولفن فورس کے700جوانوں پر مشتمل پہلے دستے کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے دوران انتہائی خوش دکھائی دیئے اور انہوں نے ڈولفن فورس کے جوانوں کی مہارت کے عملی مظاہروں کو بہت پسند کیا اور تربیت کے معیار کو سراہا۔ فورس کے جوانوں نے موٹرسائیکلوں پر سلامی پیش کی۔