عمرکوٹ (این این آئی) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ مصطفی کمال کی پارٹی کے نام سے ہی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پارٹی اصل میں کس کی ہے۔ عمرکوٹ کے سندھ ہائوس پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے اور مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکناچور ہوجائیں گے جوکسی اور کی چھتری کے نیچے اورگاڑی میں بیٹھ کر آتے ہیں وہ عوام کی کیا خدمت کرینگے۔