کراچی: مقابلے میں ملزم ہلاک، تھانے پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ جیکسن کے علاقے گلشن سکندرآباد میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم شکیل مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ موچکہ پولیس نے لیاری گینگ وار میں ملوث دو ملزمان فیصل اور انیس اور ناظم آباد پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم مراد عرف ووہرا کو گرفتار کر لیا۔ ادھر حساس اداروں نے لیاری گینگ وار میں ملوث لاشاری گروپ کے اہم کمانڈر اکرم بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قتل‘ اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال تھانہ پر دستی بم کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سانحہ صفورا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حساس ادارے نے ایک اور اہم ملزم علی رحمن عرف ٹونا عرف ٹونی کو گرفتار کر لیا۔ واقعے میں ملوث دہشتگرد رحمن عرف ٹونی کو حساس اداروں کی جانب سے پیپری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد سانحہ صفورا کے بعد کافی عرصے سے روپوش تھا، دہشتگرد طاہر عرف سائیں، کامران گجر اور سعد عزیز کا ساتھی ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے سانحہ صفورا کے علاوہ مزید تفتیش کی جارہی ہے، علاوہ ازیں بلاول ہائوس کراچی کے سابق سکیورٹی انچاج کو حراست میں لے لیا گیا۔ اکرم بلوچ پر بھتہ خوری اور گینگ وار ملزموں کی سرپرستی کا الزام ہے۔علاوہ ازیں پولیس اور حساس اداروں نے منگھو پیر سلطان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔ علاوہ ازیں محکمہ انیٹی کرپشن کراچی نے کارروائی، چھاپوں اور گرفتاریوں سے متعلق دستاویزات پیش کردیں۔ اس سال 3 ماہ میں مختلف محکموں کے دفتر میں محمہ اینٹی کرپشن نے 35 چھاپے مارے، مختلف محکموں کے افسران کیخلاف 50 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ رواں سال سب سے زائد 13 چھاپے محکمہ داخلہ کے دفتر پر مارے گئے۔ مختلف محکموں کیخلاف تین ماہ میں 302 انکوائریز کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...