نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سالوں میں 13921 کشمیری مارے گئے جبکہ اس مدت کے دوران 4961 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم حریت کانفرنس کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں 92 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں 1990سے سال 2015تک عسکری کارروائیوں میں 13921 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اس مدت کے دوران 4961 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پارلیمنٹ میں وزارت داخلہ نے ایک مفصل رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو جدید اسلحہ کی تربیت دے کر ریاست جموں وکشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
25 سال میں 13921 کشمیری مارے گئے: بھارتی وزارت داخلہ، 92 ہزار شہید ہوئے: حریت کانفرنس
Mar 25, 2016