پشاور: بچھوکا نشہ پاگل پن اور گردوںکی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، تحقیقی رپورٹ

پشاور (سلمان احمد) بچھو کو بطور نشہ استعمال کئے جانے کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچھوکا نشہ پاگل پن اور گردوںکی بیماریوںکا سبب بھی بن سکتا ہے جبکہ خیبر پی کے میں نشہ کے عادی لوگوں میں 5 فیصد بچھو کو بطور نشہ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف ڈاکٹر آف فیزیکل تھراپی عظیم اللہ کی ایک ریسرچ میں کیا گیا۔بچھوکے نشہ سے انسانی جسم 30 گھنٹوں تک بے ہوش رہتا ہے۔ جسم گرم اور رنگ زرد ہو جاتا ہے۔ دماغ کی بلڈ برین بیرئیر پھٹ کر ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سوئٹزر لینڈ نے اس تحقیق کو قابل اشاعت قرار دیا ہے۔ امریکی ادارہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کنٹمپلری سنٹر نے بھی ڈاکٹر عظیم اللہ کے اس تحقیق کو سراہتے ہوئے ایک اہم ریسرچ قرار دیا ہے تحقیق کے مطابق دنیا میں بچھوﺅں کی1 ہزار 22 اقسام پائی جاتی ہیں۔ بچھو کے دم میں ٹیلسن گلینڈز ہوتے ہیں جس میںخطرناک زہر پایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا اور اس کی بو دیسی شراب جیسے محسوس کی جاتی ہے۔ بعض نشے کے عادی افراد بچھو کو ایندھن کی طرح اس کے دھوئیںکو سانس کے ذریعہ نشہ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ بچھوکا نشہ پاکستان کے علاوہ افغانستان، سری لنکا، انگلینڈ اور میکسیکو میں بھی کیا جاتا ہے۔
بچھو کا نشہ

ای پیپر دی نیشن