لندن (بی بی سی) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی نسل کے مینڈک کی اپنے انڈوں کی حفاظت کے لیے پیدا کرنے والی جھاگ جھلس کے زخمی ہونے والے مریضوں کے زخموں کے علاج کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔ جھاگ کے بلبلے زخم تک دوا پہنچا سکتے، پٹی اور متاثرہ جلد کے درمیان حفاظتی دیوار کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔ برطانیہ کی سٹریس کلائیڈ یونیورسٹی کی جانب سے اس جھاگ کی مصنوعی طور پر تیاری شروع کردی گئی ہے۔ سائنسدان یہ جھاگ جنوبی امریکہ کے ٹرینی ڈاڈ جزیرے کے ٹنگرا مینڈکوں سے متاثر ہوکر بنا رہے ہیں۔