کوئٹہ (نیٹ نیوز) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایک علاقے میں رہنے والے ڈاکٹر جان محمد جس کے پہلے ہی 35 بچے ہیں تاہم وہ اس تعداد کو 100 تک لیکر جانے کا خواہش مند ہے۔ جان محمد نامی شخص اپنی تین بیویوں، 21 بیٹیوں اور 14 بیٹوں کے ساتھ صوبہ کے ایک پسماندہ علاقہ میں رہائش پذیر ہے۔جان محمد کے مطابق گذشتہ ہفتے اس کی دوسری اور تیسری بیویوں نے دو بیٹیوں کو جنم دیا ہے اور اب مجھے 35 بچوں کا باپ ہونے پر فخر ہے۔